بادشاہ امالرک نے کہا السلام علیکم ، جس کے جواب میں صلاح الدین ایوبی نے صرف وعلیکم کہا !

بادشاہ امالرک نے کہا السلام علیکم ، جس کے جواب میں صلاح الدین ایوبی نے صرف وعلیکم کہا !
کافی فالورز جانتے ہوں گے اِس کے متعلق اور کافی نہیں بھی جانتے ہوں گے۔ مسلمانوں کے لیے ک-فار کے سلام کے جواب میں صرف "وعلیکم" کہنے کی بنیاد حدیثِ نبویﷺ پر ہے۔ اس کی وضاحت درج ذیل ہے:

حدیث کی دلیل:

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ:

ی-ہود نبی کریمﷺ کے پاس آ کر "السام علیکم" (تم پر موت ہو) کہتے تھے۔ حضرت عائشہؓ نے ان کو سخت جواب دیا، تو نبیﷺ نے فرمایا:

"اے عائشہ! نرمی اختیار کرو اور سختی نہ کرو۔" حضرت عائشہؓ نے عرض کیا: "یا رسول اللہ! کیا آپ نے نہیں سنا کہ وہ کیا کہہ رہے تھے؟" تو آپﷺ نے فرمایا:

"میں نے (جواب میں) صرف 'وعلیکم' (تم پر بھی ہو) کہا تھا۔" (صحیح بخاری: 6257، صحیح مسلم: 2165)

وضاحت:-
ی-ہودی نبی کریمﷺ کو "السام علیکم" (تم پر موت ہو) کہتے تھے۔ آپﷺ نے جواب میں صرف "وعلیکم" فرمایا، یعنی "جو تم نے کہا، وہی تم پر"۔ اسی بنا پر مسلمانوں کو کفار کے سلام کے جواب میں "وعلیکم" کہنے کی تعلیم دی گئی ہے۔ (صحیح بخاری: 6257، صحیح مسلم: 2165)

Comments