Aaj ki Aham khabar


 ABD News 

 07 رجب المرجب  ۱۴۴۴ھ 

 30/ 01/ 2023

حکومت نے پارلیمنٹ اجلاس سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب کیا، بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق حکومت نے منگل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل تمام جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کی طرف سے بلائی گئی یہ آل پارٹی میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری بلڈنگ میں ہوگی۔ اس میٹنگ کے ذریعے حکومت بجٹ سیشن کو آسانی سے چلانے کی کوشش کرے گی۔ حکومت اتفاق رائے سے ایوان چلانے کی کوشش کرے گی، اپوزیشن حکومت پر حملے کا کوئی موقع نہیں چھوڑے گی، اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجٹ دیکھ کر ہی اس پر بات کریں گے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

صدر دروپدی مرمو نے کیاامرت ادیان کا افتتاح ، 31 جنوری سے عام لوگوں کا داخلہ

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق راشٹرپتی بھون کے مغل گارڈن کا نام بدل کر امرت ادیان کر دیا گیا ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے اتوار کو امرت ادیان کا افتتاح کیا۔ صدر جمہوریہ نے اڑان اتسو 2023 کے تحت امرت ادیان کا بھی معائنہ کیا۔ مغل گارڈن کا نام تبدیل کرنے کی جانکاری ہفتہ کو صدر کی ڈپٹی سکریٹری نویکا گپتا نے دی۔ لوگ 31 جنوری سے 8 مارچ تک اس باغ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔راشٹرپتی بھون کی جانب سے بتایا گیا، ‘آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر امرت مہوتسو کے تھیم کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے مغل گارڈن کا نام بدل کر امرت ادیان کر دیا ہے۔یہ باغ 15 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں آپ کو گلاب کی 138 اقسام، 15 ہزار سے زائد ٹیولپ بلب اور موسمی پھولوں کی 5 ہزار سے زائد اقسام دیکھنے کو ملیں گی۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

آسام میں 6 ماہ کے اندر ہزاروں شوہروں کی ہوگی گرفتاری ، وزیراعلی ہیمنت بسوا سرما کا اعلان

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ پانچ سے چھ ماہ میں ہزاروں شوہروں کو گرفتار کر لیا جائے گا جنھوں نے 14 سال عمر کی لڑکیوں سے شادی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا جرم ہے۔ یہاں تک کہ اگر مرد قانونی طور پر ہی اس لڑکی سے شادی کیوں نہ کی ہو۔ اسے شوہروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ان کا جیل جانا یقینی ہے۔ چیف منسٹر ہمنتا بسوا شرما نے ہفتہ کو ایک سرکاری تقریب میں یہ بات کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شادی کی قانونی عمر 18 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کم عمری کی شادیوں اور زچگی کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے والے شوہروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شوہروں کو عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ پانچ چھ ماہ میں ہزاروں شوہروں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ زچگی کے لیے موزوں عمر 22 تا30 سال ہے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

وزیراعظم مودی کی وزرا کو نصیحت، سرکار کے کام کاج کو گھر گھر تک پہنچائیں

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں وزراء کونسل کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں مودی حکومت کے تمام وزراء نے شرکت کی۔ میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے تمام وزراء کو نصیحت کی کہ مرکزی حکومت کے کام کاج کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نے تمام وزراء سے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچایا جائے اور اپنی وزارت کے کاموں کی بھی جم کر تشہیر کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزراء کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ مرکزی وزراء اپنی وزارت کے کام کاج کی جانکاری لوگوں تک پہنچائیں ۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

بھارت جوڑو یاترا ہوئی ختم، راہل گاندھی نے دیا چیلنج، کہا: کشمیر تک پیدل یاترا کریں وزیرداخلہ امت شاہ

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کیرالہ سے شروع ہو کر گھنٹہ گھر لال چوک، سری نگر، جموں و کشمیر میں اختتام پذیر ہوئی۔ جس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے  مہنگائی، بے روزگاری اور نفرت کی سیاست کے موضوع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو جموں  سے کشمیر کے سرینگر لال چوک تک یاترا نکالنے کا چیلنج دیا ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کے حالات ٹھیک ہیں تو بی جے پی والے جموں و کشمیر سے سری نگر لال چوک تک یاترا کیوں نہیں نکالتے؟ راہل گاندھی نے کہا وہ لوگوں سے ملے لیکن لوگ خوش نہیں، ان میں کوئی جوش نہیں ہے ۔راہل گاندھی نے کہا ان کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ  ملنا چاہئے اور جمہوری نظام نافذ ہونا چاہئے ۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

اوڈیشہ کے وزیرصحت نباداس کا انتقال، اسپتال میں علاج کے دوران توڑا دم

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق اوڈیشہ کے وزیر صحت نبا داس کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ اتوار کی دوپہر ان پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس دوران ان کے سینے میں گولی لگی تھی۔ اپولو اسپتال کے اہلکار نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے اوڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نبا داس کی موت ہو گئی ہے۔ اوڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں اتوار کو ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) نے ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر پر گولی چلا دی تھی۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

وجے چوک پر نظر آئی ہندوستانی ثقافت کی شاندار جھلک

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق یوم جمہوریہ تقریبات کے باضابطہ اختتام کی علامت بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب اتوار کی شام راجدھانی دہلی کے وجے چوک میں ہو رہی ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اس عظیم الشان تقریب کو دیکھنے کیلئے موجود ہیں۔ بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریبات ہندوستانی کلاسیکی موسیقی پر مبنی دھنوں سے سجی ہوئی ہیں۔ اس دوران ملک کا ’سب سے بڑا ڈرون شو‘ بھی ہو رہا ہے، جس میں 3500 دیسی ڈرونز شامل ہورہے ہیں۔وجے چوک میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب کے دوران پہلی مرتبہ نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک کے سامنے رنگ برنگی روشنیوں کے ذریعے الگ الگ شکلوں کو دکھایا جا رہا ہے

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ملک میں 2002 کے گجرات فسادات پر بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی لگانے کے مرکز کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ منوہر لال شرما کی طرف سے دائر کردہ پی آئی ایل میں سپریم کورٹ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی بی سی کی دستاویزی فلم کے دونوں حصوں کو طلب کرکے جانچ کرے اور ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جنہوں نے 2002 کے گجرات فسادات میں براہ راست یا بالواسطہ تعاون کیا تھا۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

سماج وادی پارٹی کی نئی مجلس عاملہ کا اعلان، شیوپال کو ملا جنرل سکریٹری کا عہدہ

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق  سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے اتوار کو اپنی نئی مجلس عاملہ کا اعلان کیا ہے۔اس کے مطابق اکھلیش یادو بدستور صدر کے عہدے پر برقرار ہیں جبکہ ان کے چچا و ایم ایل اے شیوپال سنگھ یادو کو پارٹی میں نئی ذمہ داری جنرل سکریٹری کی دی گئی ہے۔ نئی مجلس عاملہ کے اراکین کی فہرست،اور خصوصی مدعو اراکین کی فہرست پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مین پوری ضمنی انتخابات میں بہو ڈمپل یادو کی حمایت میں انتخابی میدان میں اترنے کے بعد سے ہی قیاس لگائے جارہے تھے کہ شیوپال کو پارٹی میں کوئی بڑی ذمہ داری دی جائے گی۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

اترپردیش: آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم شروع کی

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق اتر پردیش میں کانگریس نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارٹی نے ریاست میں اپنی گرفت مضبوط کرنے اور دیہی سطح تک پہنچنے کے لیے 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم شروع کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا بھی اس مہم کے سلسلے میں فروری میں ریاست کا دورہ کریں گی۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

دنیا بھر میں نسل پرستی،عدم برداشت، مسلم دشمنی بڑھتی دیکھ رہے ہیں، یو این سیکریٹری جنرل

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کوپن ہیگن کی ایک مسجد کے قریب اسلام مخالف شخص کی جانب سے ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب جلانے کے چند گھنٹے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ انٹرنیٹ نے نفرت انگیز تقریر کو بھڑکایا جس سے مجرموں کو اپنا جھوٹ، سازشیں اور دھمکیاں پھیلانے میں مدد ملی۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے معاملے سے متعلق کی گئی 8 پوڈ کاسٹ گفتگو میں سے ایک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا بھر میں زینو فوبیا، نسل پرستی، عدم برداشت، خواتین کے خلاف پرتشدد بدگمانی، یہود دشمنی اور مسلم دشمنی بڑھتے دیکھ رہے ہیں۔یہ پوسٹ کاسٹ گفتگو اقوام متحدہ کی اس مہم کا حصہ ہیں جس عنوان 'نفرت کے خلاف متحد'، ہے اور اس کا مقصد بڑھتے ہوئے مسئلے کے اثرات اور ممکنہ حل تلاش کرنا ہے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

بلوچستان میں بس کے کھائی میں گرنے سے چالیس مسافروں کی موت

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق  پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اتوار کی صبح ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث لسبیلہ کے قریب پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ افسران کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ متاثرین کو نکالنے کے لیے امدادی اور بچاؤ کارروائیاں مکمل کر لی گئیں ہیں، بس میں تقریباً 50 کے قریب مسافر سوار تھے۔ مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون اور ایک بچے سمیت تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

Comments