ج کی اہم خبریں آ
ABD News
19 محرم الحرام ۱٤٤٥ھ
07/ 08/ 2023
دہلی سروسز بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا، عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے ممبران پارلیمنٹ کو وہپ جاری کیا
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق متنازعہ دہلی سروسز بل آج راجیہ سبھا میں بحث اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ حالانکہ اپوزیشن نے اس کی سخت مخالفت کی ہے لیکن مرکز کو اس بل پر نوین پٹنائک کی بی جے ڈی اور آندھرا کی وائی ایس آر کانگریس کی حمایت حاصل ہےسیاسی طور پر متنازعہ دہلی سروس بل پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا میں منظور کر لیا گیا ہے۔ اب یہ بل پیر کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی اس بل کی مخالفت کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں پارٹیوں نے اپنے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کے لیے وہپ جاری کیا ہے۔ کانگریس اور AAP نے اپنے راجیہ سبھا ممبران اسمبلی کو ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
منی پور میں این ڈی اے کے اتحادی نے این بیرن سنگھ حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی اتحادی کوکی پیپلز الائنس (کے پی اے) نے اتوار کو منی پور میں این بیرن سنگھ حکومت سے حمایت واپس لینے کا اعلان کیا۔ کے پی اے کے سربراہ ٹونگ منگ ہاکیپ نے گورنر انوسویا یوکی کو ایک خط لکھ کر منی پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لینے کے پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔پارٹی کے سربراہ نے خط میں لکھا کہ موجودہ صورتحال پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ کی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ لہذا، کے پی اے منی پور حکومت سے اپنی حمایت واپس لے رہا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 508 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر میں 508 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے ریلوے اسٹیشنوں پر عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس ویژن سے متاثر ہو کر، ملک بھر میں 1309 اسٹیشنوں کی از سر نو تعمیر کے لیے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم شروع کی گئی۔اس اسکیم کے تحت وزیر اعظم کل 508 اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ ان اسٹیشنوں کو 24,470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دوبارہ تیار کیا جائے گا۔ شہروں کے دونوں اطراف کی مناسب ترقی کے ساتھ ان اسٹیشنوں کو 'سٹی سینٹرز' کے طور پر تیار کرنے کے لیے ماسٹر پلان تیار کیے جا رہے ہیں۔ یہ مربوط نقطہ نظر ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد مرکز شہر کی پوری ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
نوح میں بلڈوزر کارروائی جاری، 57.5 ایکڑ زمین سے قبضہ ہٹا، پیر سے کھلیں گے سرکاری آفس، بینک اور اے ٹی ایم
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ہریانہ کے نوح میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے بعد یہاں انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے ۔ نوح پولیس کے افسران کے مطابق ضلع میں غیر قانونی تعمیرات اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ نوح میں اب تک کل 37 مقامات پر 57.5 ایکڑ اراضی سے غیر قانونی تعمیرات ہٹا دی گئی ہیں۔ ضلع میں اب تک 162 مستقل اور 591 کچے ڈھانچے گرائے جا چکے ہیں۔ یہاں بھی امن کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔یہاں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے ایک ہفتہ بعد پیر کو تجرباتی بنیادوں پر بینک اور اے ٹی ایم دوبارہ کھولے جائیں گے۔ عہدیدار نے کہا کہ نوح، تاوڑو، پنہانہ، فیروز پور جھرکا، پنگاون اور میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں پیر کو کچھ وقت کے لئے مالیاتی ادارے کھولے جائیں گے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
میوات میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد یکطرفہ بلڈوزر کاروائی، جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی متاثرین سے ملاقات
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق جمعیۃ علماء ہند نے اپنے جاری کری کردی پریس ریلیز میں الزام لگایا کہ ہریانہ پولس قانون وانصاف دونوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کی اندھا دھند گرفتاریاں کرکے اس پورے علاقہ میں خوف ودہشت کاماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔ صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کے حکم پر میوات پہنچے مولانا راشد قاسمی نے کہا جگہ جگہ تلاشیاں ہو رہی ہیں اور گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع افسران یکطرفہ کارروائی و بلڈوزر سے مکانوں کو توڑ کر عوام میں ڈر پیدا کر رہے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے جہاں جہاں مکان منہدم کئے گئے ہیں ان ان علاقوں کا دورہ کیا، وہیں نلہڑ متاثرین کے لئے مالی امداد بھی فراہم کرائی گئی ہے۔ وفد نے چودھری آفتاب ایم ایل اے نوح سے ملاقات کرکے موجود صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور بلڈوزر کارروائی کے خلاف چندی گڑھ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کرنے کے سلسلہ میں باتیں کیں، اس کے بعد شہید حسن خاں میواتی نلہڑ میڈیکل کالج کے قرب میں بلڈوزر کارروائی سے مسمار دوکان و مکان کا جائزہ لیا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
گیانواپی مسجد میں مسلسل تیسرے دن بھی اے ایس آئی سروے جاری
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق گیانواپی مسجد کمپلیکس میں اے ایس آئی سروے کا کل چوتھا دن تھا۔ ہندو فریق کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ سروے کے دوران مندر کی نشانات ملے ہیں۔ سروے کا کام صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گیانواپی معاملے میں سپریم کورٹ کے سروے کو نہ روکنے کے فیصلے کے بعد سروے کا کام جاری ہے۔ کمپلیکس میں تین روزہ سروے ہو چکا ہے۔ اس دوران اے ایس آئی ٹیم کے ساتھ ہندو اور مسلم فریقین کے وکلاء بھی موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کو بھی سروے کا کام کیا گیا تھا۔ اس دن سروے کا کام صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کیا گیا۔ ایک بجے سے تین بجے کے درمیان میں کام روک دیا گیا۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○
پاکستان : نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثہ: ’میں ٹرین کی کھڑکی سے باہر گِر کر زندہ بچ گیا‘
واضح ہوکہ بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے نیچے اتری ہوئی تھیں اور دو بوگیاں بالکل الٹ چکی تھیں۔جب ایدھی فاونڈیشن کے سرکل انچارج رفیق لاشاری صوبہ سندھ میں نواب شاہ سے تقریباً 20 کلو میٹر دور ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے مقام پر پہنچے تو ان سمیت امدادی کارکنان کے لیے یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ الٹی ہوئی بوگیوں کے نیچے کئی لوگ پھنسے ہوئے ہوسکتے ہیں۔یہ حادثہ سانگھڑ میں سرہاڑی ریلوے سٹیشن سے کچھ آگے ایک چھوٹے پُل کے پاس ہوا جہاں ’بہت بُرے حالات تھے۔ ہر کوئی پریشان حال تھا۔ کوئی زخمی حالت میں اپنے گھر کی خواتین اور بچوں کو تلاش کر رہا تھا تو کوئی زخمی اپنے آپ کو سنبھالنے کی کوشش کر رہا تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق اس حادثے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں

Comments
Post a Comment