Haqeeqat E Imsak - حقیقت ِ اِمساک


  🔑حقیقت ِ اِمساک🔒 ⏰


  🔑حقیقت ِ اِمساک🔒 

                             امساک سے کیا مراد ھے

        🐢. امساک کے لغوی معنی، روکنے، کے ھیں-
 طبی اصطلاح میں امساک سے مراد فعلِ مباشرت میں
مادہء منویہ کی رکاوٹ ھے
جنسی ملاپ میں جب  انسان کاایک عرصہ تک انزال نہیں  ھوتا، اسکو امساک ِ منی کے نام سے موسوم کیا جاتا ھے
جتنی دواںئیں، جو مرد کے انزال میں  رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں، " مُمسک " دواںئیں کہلاتی ھیں -
 یہ دواںئیں، مباشرت سے پہلے استعمال کی جاتی ہیں

ان کا جزو ِ موّثرہ، بھنگ،  چرس،  افیون جیسی مخدر ادویہ ھوتی ہیں
انکے مسلسل استعمال سے عصبی و جنسی نظام کو نا قابلِ تردید نقصان پہنچتا ھے، علاوہ از ایں ایک عرصہ استعمال کے بعد یہ دواںئیں بھی اپنا عمل و اثر چھوڑ دیتی ھیں کیونکہ ، جسم انہیں خوراک کا حصہ تصور کرنے لگ جاتا ھے

ان کے مقابلے میں ایسی دواںئیں بھی ھیں جو مستقل فائدہ پہنچاتی ہیں - ان سے انسان کا داخلی نظام درست ھو کر عرصہءمباشرت کو طویل ھوتا ھے، ان دواؤں کے استعمال سے جسم میں منفی اثرات پیدا نہیں  ھوتے، اور ان کے اثر سے جنسی اعضاء میں  جو خراش ہوتی ھے، وہ بھی ٹھیک ھو جاتی  ھے-

              🐢   عرصہء مباشرت و " سُرعت ِ اِنزال "🎠

جماع میں اِنزال و اخراج ِ منی کا زمانہ، مختلف اشخاص میں مختلف ہوا کرتا ھے، اور یہ وقت، ایک دو منٹ سے دس منٹ تک ھو سکتا ھے- بعض افراد میں یہ عرصہ اس سے بھی طویل تر ھو سکتا ھے-
اگر طبعی مدت سے کم وقت میں، اخراج ِ منی ھو جائے یا دخُول سے پہلے یا دخُول کے فوراً بعد انزال ھو جائے تواسکو
مرض سمجھا جاتا ھے جسکو " سُرعت ِ اِ نزال" کہتے ہیں
                    ~~~
 مرد کی اس مرض کی وجہ سے عورت کی جنسی تسکین نہیں ھو پاتی، جس کی وجہ سے وہ سیلان الرحم،
اختناق الرحم، جنون اور دیگر عوارض کا شکار ھو جاتی ھے

مرد کے جلد انزال کے سبب، مرد شرمساری اور خود اعتمادی
کی کمی کا شکار ھو جاتا ھے-
 سرعت انزال کے دفعیئے کے لیئے، مرد، مختلف معالجین کے
  در حاضری پر دیتا ھے- مگر دیکھنے میں  آیا ھے کہ مریض
کی جلد بازی کو دیکھتے ھوے، معالجین، مریض کو اس مرض سے جلد نجات دلانے کے لیئے، اسکو مسکن و مخدّر ادویہ کے استعمال پر لگا دیتے ہیں، جن کے استعمال سے خشکی بہت زیادہ بڑھ جاتی ھے جو کہ بلآ خر قبض پر منتج ھوتی ھے-
 قبض کو ویسے بھی امُ الامراض کہا جاتا ھے، مسلسل قبض کی وجہ سے پیٹ میں  ریاح رہنے لگتی ھےجو قلت ِاشتہا، یعنی بھوک نہ لگنے کاسبب بنتی ھے-
بھوک نہ لگنے کے سبب ،جسم کو مطلوبہ مقدار میں غزائی ضرورت نہیں  پہنچ پاتی جس سے قوائے انسانی بری طرح متاثر ھوتے ہیں - انسان وہمی اور وسواسی ھو جاتا ھے، کسی کام کاج میں  دل نہیں  لگتا، مزاج چڑ چڑا ھو جاتا ھے، حافظہ کمزور ھو جاتا ھے، بات بات پر لوگوں سے الجھتا ھے

مرد کو جب سرعت ِ انزال کا مرض لا حق ھو جاتا ھے تو وہ
اپنی بیوی کو جنسی تسکین نہیں  دے پاتا جسکی وجہ سے
عورت کے مزاج میں  بھی چڑ چڑا پن آ جاتا ھے، اور یوں روز روز کے جھگڑوں سے گھریلو ماحول بری طرح متاثر ھوتا ھے
اور  رفتہ رفتہ خانگی زندگی ایک وبال بن جاتی ھے

سرعت انزال کے مریض کو مخدر اور مسکن ادویہ کا سہارا لینے کی بجائے، کسی قابل طبیب سے رجوع کرنا چاھیئے-
دوستو!

 اکثر لوگ یہ سوال کرتے ھیں، کہ مباشرت کا عرصہ کتنا طویل ھونا چاھیے-
 دراصل یہاں پر اھم نکتہ یہ ھے، کہ مباشرت کا وہ عرصہ جس میں  کہ فریقِ ثانی ( عورت ) کی جنسی تسکین ھو جائے- وہی اس مرد کے لیئے عرصہء مباشرت ھے-
 چاھے یہ ایک منٹ ھو، دو منٹ ھو یا دس منٹ-
  دوستو ! اصل نکتے کو سمجھنے کی کوشش کریں

دوسرا اھم نکتہ، یہ کہ،  ایک کام جس کو انگریزی میں  foreplay کہا جاتا ھے- یہ کرنا مرد کے لیئے بہت ضروری ھے-
 اس سے مُراد، عورت کو جماع کے لیئے اُکسانا کہتے ھیں،
اس میں  عورت کو جماع سے پہلے پیار کرنا، اسکے جنسی اعضاء کا مساس کرنا، بھٹنیوں کو مساس کرنا وغیرہ شامل ھے - اس سے عورت سانسیں تیز تیز چلنا شروع ھو جاتی ھیں اور جماع کے لیئے جب تیار ھو جاتی ھے تو وہ خود آپ سے کہے گی کہ اب دخُول کر لو-
 دستو!  اس مقام پر عورت جب پہچ جاتی ھے تو اسکو
منزل ھونے میں  ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ھے، اور اس کا جسم ڈھیلا پڑ جاتا ھے، سانسوں کا طلاتم تھم جاتا ھےاور نیم نیند کی کیفیّت طاری ھو جاتی ھے-

 اور اگر foreplay کے بغیر آپ عورت سے جماع کریں گے، تو
آپ کے سارا دن لگے رھنے سے بھی عورت منزل نہیں  ھو گی

البتہ جب کوئی مرد بازاری عورت کے پاس جاتا ھے، تو اسکا
مقصد عورت کو منزل کانا نہیں  ھوتا بلکہ اپنے پیسے پوُرے کرنا ھوتا، جس کے لیئے وہ مباشرت کے لمحات کو طویل کرنا چاھتا ھے- ورنہ اپنی زوجہء منکوحہ کے لیئے تو اسے کسی امساک کی دواء کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں  ھوتی
دوستو
امید ھے میری  اس  تحریر سے کافی لوگوں کو انکے سوالات
کے جوابات مل گئے ھونگے
تاھم مزید تشفی کے لئے بندہ حاضر ہے

              : طالب دعا talib e duaa.  

Comments