![]() |
| www.RedHost.in |
تُم
بڑے ہوگے تو تمیں افسوس ہوگا،جوں جوں تمہارا تجربہ بڑھتا جاۓ
گا تمہارے خیال میں پختگی آتی جاۓ
گی اور یہ افسوس بھی بڑھتا جاۓ
گا یہ خواب پھیکے پڑتے جائیں گے،تب اپنے آپ کو فریب نہ دے سکو گے،
بڑے
ہو کر تمہیں معلوم ہوگا کہ زندگی بڑی مشکل ہے،جینے کے لئے مرتبے کی ضرورت ہے،
آسائش کی ضرورت ہے اور ان کے لئے روپے کی ضرورت ہے اور روپیہ حاصل کرنے کے لئے
مقابلہ ہوتا ہے،مقابلے میں جھوٹ بولنا پڑتا ہے ،دھوکا دینا پڑتا ہے ، غداری کرنی
پڑتی ہے۔یہاں کوئی کسی کی پرواە
نہیں کرتا!
دنیا
میں دوستی *محبتاُنس سب رشتے مطلب پر قائم ہیں
محبت
آمیز باتوں، مسکراہٹوں ،مہربانیوں،شفقتوں اِن سب کی تہہ میں کوئی غرض پوشیدە
ہے یہاں تک کہ خدا کو بھی لوگ ضرورت پڑنے پر یاد کرتے ہیں اور جب خدا دعا قبول نہیں
کرتا بہرے بن جاتے ہیں ، اس کے وجود کے منکر
ہو جاتے ہیں!
( معاذاللہ)
اور
دنیا کو تم کبھی خوش نہیں رکھ سکتے
اگر
تم سادە
لوح ہوۓ
تو دنیا تم پر ہنسے گی ،تمہارا مزاق اڑاۓ
گی!
اگر عقلمند ہوۓ
تو حسد کرے گی،اگر الگ تھلگ رہے تو تمہیں چڑچڑا اور مکار گردانا جاۓ
گا۔اگر ایک سے گھل مل کر رہے تو تمہیں خوشامدی سمجھا جاۓ
گا۔اگر سوچ سمجھ کر دولت خرچ کی تو تمہیں پست خیال اور کنجوس کہیں گے۔اور اگر فراخ
دل ہوۓ
تو بےوقوف اور فضول خرچ سمجھا جاۓ
گا،عمر بھر تمہیں کوئی نہیں سمجھے گا نہ سمجھنے کی کوشش کرے گا
تمہیں
ہمیشہ تنہا رہنا پڑے گا حتٰی کہ ایک دن آے گا اور چُپکے سے اس دنیا سے رخصت ہو جاوٴ
گے ،یہاں سے جاتے وقت تم حیران ہوگے کہ یہ تماشا کیا تھا، اس تماشے کی ضرورت کیا
تھی ، یہ سب کچھ کس قدر بےمعنی اور بےسود تھا
©
آج کی دوسری اہم
کٹھن
وقت میں اپنے مسئلے صرف وہی شخص خود حل کر سکتا ہے جو اچھے وقتوں میں دوسروں کے
مسئلے حل کرتا آیا ہو_
©
آخری بات
جن
کے دلوں میں "رحــــم"
طــــبیعت
میں "ســــادگی"
احـساس
میں "خــــلوص"
اور
سوچوں
میں "ســــچائی"
ھے,ایسے انسانوں کا وجــود
الله کی طرف سے مخلوق کیلیے"نعمــت"
ھے.
©

Comments
Post a Comment