Juma Special | Surah Kehef ka Khulasa By Asad Ahmad


🕌 جمعه اسپیشل 🕌 

  
۞ خلاصہسورة الكهف(18)۞
🌸دروس، نصیحتیں اور عمل کی باتیں🌸)))))
ـ┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈ـ
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ((( ﷽ ))) ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
        •┈┈┈┈ہ ہ┈┈┈┈

             💐سورة الكهف💐
💎 اس سورت میں زندگی کی چار قسم کی مثالیں پیش کی گئیں؛
(1) ادنی درجہ کے دیندار (اصحاب الکھف)،
(2) ادنی درجہ کے دنیادار (اصحاب الجنتین)،
(3) اعلی درجہ کے دیندار (موسی علیہ السلام)،
(4) پرلے درجہ کے دنیادار (ذو القرنين)

بحوالہ خلاصہ مضامین قرآن / صفحہ 204
از ملک عبدالرؤوف ، نظر ثانی حافظ نذر احمد


💎 فضیلت:
جو شخص سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کرے گا وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔
جو شخص جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھتا ہے تو دو جمعوں کے درمیان اس کے لیے نور روشن ہو جاتا ہے۔

🌸 قرآن میں کوئی کجی نہیں۔
📖 [الكهف : 1]

🌸 قرآن کے ذریعہ ڈرائے اور خوش خبری دے۔
📖 [الكهف : 2 - 5]

🌸 أصحاب الکھف کی غار میں پناہ گزینی۔
📖 [الكهف : 9 - 12]

🌸 غار میں پناہ کی وجہ توحید پرستی۔
📖 [الكهف : 13 - 17]

🌸 غار میں طویل مقام اور معجزات کا ظہور۔
📖 [الكهف : 18 - 19]

🌸 تین سولات نبی کو پوچھے گئے جس پر آپ ان شاء الله بھول گئے۔
📖 [الكهف : 24]

🌸 جہنم کی سزائیں۔
📖 [الكهف : 29]

🌸 جنت کی نعمتوں کا ذکر۔
📖 [الكهف : 30 ، 31]

🌸 دو آدمیوں کی مثال۔
📖 [الكهف : 32 - 44]

🌸 قیامت کا منظر۔
📖 [الكهف : 47 - 49]

🌸 نزول القرآن الكريم اور اس پر انعام۔
📖 [الكهف : 54 - 59]

🌸 قصہ موسی وخضر علیہما السلام۔
📖 [الكهف : 60 - 82]

🌸 موسی اور  خضر علیہما السلام کی ملاقات اور شرائط سفر۔
📖 [الكهف : 60 - 70]

🌸 سفر میں شرائط کی عدم پابندی۔
📖 [الكهف : 72 - 82]

🌸 علم سیکھنے کے لئے صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
📖 [الكهف : 75]

🌸 انسان کو اپنی تقدیر پر راضی رہنا چاہیے۔
📖 [الكهف : 80 - 81]

🌸 ذو القرنين کا واقعہ۔
📖 [الكهف : 83 - 98]

🌸 قیامت کا منظر اور مشرکین۔
📖 [الكهف : 99 - 102]

🌸 مشرکین کے تمام اعمال اکارت کیے جائیں گے۔
📖 [الكهف : 103 - 106]

🌸 مومن کی جزا۔
📖 [الكهف : 107 - 108]

🌸 نبیﷺ بشر ہیں۔
📖 [الكهف : 110]
         •┈┈┈┈ہ ہ┈┈┈┈

             💧عمل کی باتیں💧
 💧 کم از کم ہر جمعہ اس سورت کو پڑھیں۔

اس میں 4/قصے اور اسباق:
اصحاب کہف (غار والوں) کا قصہ: یقین کی آزمائش
باغ والوں کا قصہ: مال کی آزمائش
موسی علیہ اسلام اور خضر علیہ اسلام کا قصہ: علم کی آزمائش
ذوالقرنین کا قصہ: طاقت کی آزمائش

📌 ہماری زندگی میں بهی کسی نہ کسی طرح یہ آزمائشیں شامل رہتی ہیں، ہم کہاں تک پورے اترتے ہیں؟
         •┈┈┈┈ہ ہ┈┈┈┈
🏻 نــوٹ: مذکورہ تحریر میں کمپوزنگ یا کسی بھی قسم کی سہو، بھول یا غلطی ممکن ہے، جس کسی کو بھی نظر آئے تو اصلاح کی خاطر بالراست ہمیں آگاہ کریں، ساتھ ہی قیمتی مشوروں سے بھی نواز کر ممنون و مشکور بنیں،

 بارك الله فيكم فجزاكم الله خيرا۔

Comments