۔۔۔۔۔۔۔✨غزل✨۔۔۔۔۔۔۔
٭
وفاخلوصمحبتکوعامکرناہے ٭
💫٭ وفا خلوص محبت
کو عام کرنا ہے ٭✨
💫٭ یہ نفرتوں کی فصیلیں بھی خود گرانی ہیں ٭✨
💫٭ ہم اہل دل نے ہی یارو
یہ کام کرنا ہے ٭✨
💫٭ گزر نہ ہو گا یہاں پھر کبھی اندھیروں کا ٭✨
💫٭ چراغ دل کو بھی بالائے
بام کرنا ہے ٭✨
💫٭ یہ خون ریزی مسائل کا
حل نہیں ہوتی ٭✨
💫٭ عدو کے دل کو محبت
سے رام کرنا ہے ٭✨
💫٭ وطن کی مٹی سے ہم کو عجیب الفت ہے ٭✨
💫٭ ہمیں تو مرکے بھی اس میں قیام کرنا ہے ٭✨
💫٭ بہاریں لوٹ کے آئیں گی پھول مہکیں گے ٭✨
💫٭ خزاں سے بچنے کا کچھ
اہتمام کرنا ہے ٭✨
💫٭ قیام امن کی
خاطر تمام قوموں کا ٭✨
💫٭ بصد خلوص یہاں
احترام کرنا ہے ٭✨
💫٭ زباں سے پڑھ
کے ثمر لا الہ الا اللہ ٭✨
💫٭
بتان ِ دل کا بھی اب
انہدام کرنا ہے ٭✨
Comments
Post a Comment