﴿عقمند انسان کو ن ہے؟﴾

معلوم ہوا کہ عقلمند اور دانا آدمی و
ہ ہے
جو موت کی تیاری میں لگا رہے ۔
حدیث شریف میں سب سے عقلمند اور سمجھدار آدمی اسکو کہا گیا ہے جو موت کو سب سے زیادہ یا
د کرتا ہو اور جس کو آخرت کی فکر ہمیشہ دامن گیر رہتی ہو۔
چنانچہ حدیث ہے حضرت عمررضی
اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم دس آدمی جن میں سے ایک میں بھی تھا ۔
حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ایک
انصاری صحابی ؓ نے حضور ؐ سے سوال کیا کہ
سب سے زیادہ سمجھدار اور سب سے زیادہ تجربہ کا رآدمی کو ن ہے ؟
حضورﷺ نے ارشاد
فرمایا جو آدمی مو ت کو سب سے زیادہ یاد کرتا ہو اور موت کے لئے سب سے زیادہ تیاری
کرنے ولا ہو۔ ایسے لوگ ہی دنیاکی شرافت اور آخرت کے اعزاز کے مستحق ہیں ۔
دوستوں: اگر ہم اپنے اسلاف کی زندگی کا مطالعہ کریں تو پتا چلتا ہے کہ وہ ہر لمحہ موت کی تیاری میں
مصروف رہتے تھے۔
صحابی رسو ل حضرت کعب ؓ فرماتے ہیں کہ جو شخص مو ت کو پہچان لے اس پر دنیا کی ساری مصیبتیں
آسان ہو جاتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنی میں مو ت کا استحضار اور اسکی فکر نصیب فرمائے آمین ۔
(طبرانی ابن
ماجہ )
Comments
Post a Comment