موت کا پیغام پوری دنیا کے نام part-6


مرنے والا تنہا نہیں جاتا

asad kiratpur

یہ با ت اچھی طرح یاد رکھنے کی ہے کے اس  دارِ فانی سے داربقاکی طرف آج تک کوئی چیز کسی کے ساتھ  نہیں گئی صرف اور صرف اعمال ساتھ گئے ہیں اچھے ہو یا برے ۔

 جیساکہ میر انیس نے کیا خوب نقشہ کھینچا ہے ۔
                                  کیا کیا دنیا سے صا حب ِ مال گئے
دولت نہ گئی سا تھ نہ اطفال گئے
پہونچانے لحد تک تو آئے سب لوگ
ہمراہ گر گئے تو اعمال گئے
معلوم ہوا کہ قبر تک تو اعزہ و اقربا اور دوست و احباب سب چلے جاتے ہیں۔ مگر قبر پر مٹی ڈال کر سب واپس چلے آتے ہیں ۔
اس وقت مردہ انتہائی بے کسی و بے بسی کی حالت میں ہوتا ہےاور بزبانِ حال کہتا ہے ۔
مٹھیوں میں خاک لیکر دوست آئے وقت دفن

اور زندگی بھر کی محبت کا صلہ دینے لگے

Comments