یہ چند اوراق جو میں
نے سیا ہ کئے ہیں ان کا مقصد در اصل اس غم میں شرکت ہے جو میرے دو معصوم بھائیوں کے اچا نک اس دارِ فانی سے کوچ
کر جانے کے بعد مجھے اور خاص کر مرحومین کے والدین کو پہنچا ہے۔
اس غم میں تنہا
میں ہی نہیں اسلامک وژن اسکول کا ایک ایک فرد بشر شریک ہے۔ کیونکہ میری آنکھو ں نے
اسکو ل کے ذمہ دار اور ایک ایک مدرسین و ملازمین کی آنکھوں میں انکے فراق کو محسوس
کیا ہے۔
اگر چہ یہ چند سطریں ہمارے غموں
کو ختم اور بچوں کے والدین کے آنسووں کو خشک نہیں کر سکتی مگر شاید ان کی جدائے گی
پر ہونے والے غم اور رنج وملال کی شدت کو کسی درجہ تخفیف میں تبدیل کر سکتی ہے ۔
اس
امید کے ساتھ یہ چند اوراق مرحومین معصومین کے والدین کی خدمت میں بطور تعزیت پیش
کئے جا رہے ہیں۔
میں اللہ تعالی کی بارگاہ
حضوری میں دست بدعاء ہوں کے رب جلیل ان دونوں کو جنت میں اعلیٰ سے اعلی
مقام عطا فرمائے۔ مر حومین کے والدین کو صبر جمیل کی تو فیق میسر فرمائے ۔اور انکی
موت کو والدین کے لئے ذریعہ مغفرت ونجات بنائیں (آمین)
موت اسکی ہے کر ے
جسکا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی
آتے ہیں مرنے کے لئے
عاجزانہ گزارش۔
قارئین
حضرات سے بہت ہی عاجزی وانکسار ی کے ساتھ میں یہ بات عرض کر رہاہو ں کہ میری نا
اہلی ،کم ظرفی ،کج علمی اور عقل ناقص کی بناپر اس کتابچہ میں اگر آپ کو کسی طرح کی
خامیاں نظر آئیں تو برائے مہر بانی مفید مشوروں کے ساتھ ضرور مطلع فرمائیں۔
آ پ کا ممنون و مشکور
رہوں گا ۔ بہر حال یہ ادنیٰ سی کاوش حضرات والدین کی خدمت میں تعزیتاً پیش ہے۔ محمد
دلشاد غفرلہُ

Comments
Post a Comment