موت کا پیغام پوری دنیا کے نام



اسلامک وژن کے پا کیزہ چمن سے خوشبو لینے والے وہ دو معصوم پرندے جو اچا نک ہماری آنکھوں سے اوجھل ہو گئے آ ج انکے چلے جانے کے بعد سوائےافسوس  اور آزووں کے کچھ باقی نہیں رہا۔

                    احسا سات سے لرزتی ہوئی آہیں آ ج بھی اس منظر کو نہیں بھلا پا رہی ہیں جس کو میری آنکھو ں نے  کچھ دن پہلے دیکھا تھا ۔ان معصوموں کا لہو آ ج بھی میری آنکھوں سے بہ رہاہے ۔
              انکے پیارے اور معصوم سے چہرے آج بھی میرے خیالات میں گر دش کر رہے ہیں ۔ میں اس وقت اس بچپن کی بات کر رہی ہوں جسکو ابھی اور بھی جینا تھا مگر حکمِ الہی کو کو ن ٹا ل سکتا ہے ۔کل تک جن معصوموں کو ہم محمد رافع حفظہ اللہ اور  عمر فاروق حفظہ اللہ کے نام سے پکارتے تھے آ ج ہم انکو محمد رافع رحمہ اللہ اور عمر فاروق رحمہ اللہ کہنے پر مجبور ہیں ۔کل تک جن معصوموں کی چمکتی ہوئی آنکھیں طلبہ کی کثیر تعداد میں بھی اپنے اساتذ ہ کی توجہ اپنی طرف مبزول کر لیا کرتی تھیں آ ج وہ اساتذہ بھی ان معصوموں کے فراق میں بے چین اور ان پر حسرتوں کی آہیں لے رہے ہیں۔
      میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائیں۔ ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائیں  اور ان کو اپنے والدین کے لئے ذریعہ نجات بنائے ۔آمین ۔

  فصیحہ انجم 

Comments