ہر شے ہے پر ملال بڑی تیز دھوپ ہے , ہر لب پہ ہے سوال بڑی تیز دھوپ ہے

ہر شے ہے پر ملال بڑی تیز دھوپ ہے


best Urdu Poitry Urdu Shayri


ہر شے ہے پر ملال بڑی تیز دھوپ ہے
ہر لب پہ ہے سوال بڑی تیز دھوپ ہے


چکرا کے گر نہ جاؤں میں اس تیز دھوپ میں
مجھ کو ذرا سنبھال بڑی تیز دھوپ ہے

دے حکم بادلوں کو خیاباں نشیں ہوں میں
جام و سبو اچھال بڑی تیز دھوپ ہے

ممکن ہے ابر رحمت یزداں برس پڑے
زلفوں کی چھاؤں ڈال بڑی تیز دھوپ ہے

اب شہر آرزو میں وہ رعنائیاں کہاں
ہیں گل گدے نڈھال بڑی تیز دھوپ ہے

سمجھی ہے جسے سایہء امید عقل خام

ساغر کا ہے خیال بڑی تیز دھوپ ہے

Comments