موت کا پیغام پوری دنیا کے نام part-7


﴿سکندر بادشاہ اور موت﴾

Asad kiratpur, asad ktp, asadktp
Add caption


قارئین کرام:  اوپر کی سطروں سے واضح ہو چکا کہ انسان اس دنیا سے تنہا واپس جاتا ہے۔ اگر کوئی چیز اسکے ساتھ جاتی ہے تو وہ اسکے نامہ اعما ل ہیں ۔
اس پر ایک واقعہ لکھتا ہوں جس سے یہ با ت مکمل طور سے واضح ہو جائیگی ۔
مؤرخین نے لکھا ہے کہ سکندر بادشاہ بہت بہادر آدمی تھا۔ یونان سے چلا اور ملک فتح کرتا ہوا ہندوستان تک پہونچا ۔پنجاب کو فتح کر لیا ۔
مگر اس سے آگے نہ بڑھ سکا۔جب اپنے وطن کی طرف واپس ہونے لگا تو اسکی طبعیت خراب ہو گئی۔ 
اس کو ایسا معلوم ہونے لگا کہ وہ اب بچنے وا لانہیں ۔جب اسکو اپنی موت کا یقین ہو گیا تو اس نے اپنے وزیروں سے کہا ۔میرا وقت قریب آگیا۔ میں آ پ لوگو ں سے اب جدا ہو جاؤں گا ۔
یہ سن کر سب  وزراء رونے لگے۔ بادشاہ نے تسلی دی اور کہا کہ جب میں مر جاؤ ں تو آپ لوگ میرے کفن دفن کا انتظام کر دینا ۔وزیروں نے کہا کہ بادشاہ سلامت ہم نے آپکا نمک کھا یا ہے ۔
 اگر ہم آپکے کفن دفن میں بھی کام نہ آئے تو ہم سے زیادہ نمک حرام کون ہوگا ۔
آ پ بالکل مطمئن رہیں ہم بہت اچھی طرح کفن دفن کا نظم کریں گے ۔پھر سکندر نے کہا جب میں مر جاؤں تومیرا ہاتھ کفن سےبا ہر نکال دینا۔  وزیروں نے کہا حضور ایسا مت فرمائیے اس میں بڑی بے عزتی ہوگی ۔
لوگ کہے نگے کہ سکندر بڑا لالچی تھا۔ سات بادشاہتیں اسکے قبضہ میں تھیں۔ اور دنیا کو فتح کرتے کرتے مر گیا ۔
مگر اب بھی اس کا لالچ ختم نہ ہوا ۔کفن سے با ہر ہاتھ نکالے ہوئے ہے کہ کوئی ملک اور ہاتھ آ جائے۔  با دشا ہ سلامت ایسا نہ کیجئے ۔سکندر نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے سمجھا نہیں ہے۔ میں اس لئے یہ حکم کر رہاہوں تاکہ دنیا والوں کو نصیحت ہو کہ  سات ملکوں کا مالک جب دنیا سے جا رہا ہے  توخالی ہاتھ جا رہا ہے۔ اسکے ہاتھ میں ایک پیسہ بھی نہیں۔ 
 الحا صل اتنے بڑ ے بڑے بادشاہ جب خالی ہاتھ گئے تو پتا چلا کہ یہ دنیا دھوکہ کی چیز ہے۔
 شیخ سعدی نے صحیح کہا ہے۔
جہا ں اے برادر نماند بکس
دلِ اندر جہاں آفریں بندوبس

یعنی یہ دنیا کسی کے ساتھ نہیں جاتی  ۔ دنیا کے پیدا کرنے والے خدا تعالی سے دل لگاؤ ۔

Comments